گوجر خان کے علاقے اسلام پورہ جبر میں دار العرفان مرکز کا افتتاح کیا گیا
شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و امیرتنظیم الاخوان پاکستان حضرت امیر عبد القدیر اعوان مدظلہ عالی کے زیر سرپرستی گوجر خان کے علاقے اسلام پورہ جبر میں دار العرفان مرکز کا افتتاح کیا گیا*
تقریب میں سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ راولپنڈی ڈویژن کے صدر اور صاحب مجاز جناب حافظ غلام قادری صاحب، صاحب مجاز جناب ارشد صاحب، ذمہ داران سلسلہ و الاخوان ضلع راولپنڈی ضلع جہلم، تحصیل گوجر خان و معززین علاقہ نے شرکت کی…..!!!
مقررین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ جس طرح مادی وجود کے لئے دل کی دھڑکن زندگی کی بنیاد ہے۔ اسی طرح روحانی حیات کے لیے، انسانی حیات کے لیے، انسانیت کی زندگی کے لئے، دل کی ہر دھڑکن میں اللہ کی یاد بنیادی ضرورت ہے ذکرِالہٰی کی کیفیت جب دل پر وارد ہوتی ہے تو اطاعتِ الہٰی اس کے لئے پسندیدہ اور آسان کام ہو جاتا ہے اور اطاعتِ الہٰی کی اسے بھوک لگتی ہے۔ جیسے غذا کی بھوک لگتی ہے، کھانے کی بھوک لگتی ہے، پینے کے لیے پیاس لگتی ہے۔ اسی طرح اسے اتباعِ سنت کی اور اطاعتِ الہٰی کی بھوک لگتی ہے۔ یہ ذکرِ الہٰی کے ثمرات کا اصل معیار ہے۔
ان شاءاللہ دارالعرفان اسلام پورہ اہلیان گوجر خان کے لیے اصلاح قلب و تزکیہ نفس کا مرکز ثابت ہوگا جس میں فرقہ وارانہ تعصبات سے پاک خالص اسلامی تعلیمات و برکات نبوت کی روشنی عام کی جائے گی…!!!
رپورٹ : مشرف کیانی