گجرات پولیس تھانہ دولت نگر نے ہوائی فائرنگ کرنے والے دو ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا،مقدمہ درج
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او عمر سلامت کی ہدائیت پر گجرات پولیس کی ضلع بھر میں اسلحہ برداروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈی ایس پی صدر سعید احمد کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ دولت نگر عبدالرحمن نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ہوائی فائرنگ کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزم عادل اصغرسکنہ بوڑا سے رائفل پمپ ایکشن جبکہ ملزم محمد نفیس سکنہ محلہ صابر کوٹ لالہ موسیٰ سے پسٹل 30بور برآمد ہوا،
پولیس نے دونوں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔