اہم خبریںگجرات

گجرات: سوشل میڈیا پر لڑکی بن کر دوستی کے بعد ملاقات کے لئے بلا کر نو عمر لڑکوں سے جنسی زیادتی کر نے والے گینگ کے دو مرکزی ممبران کو گرفتار کر لیا گیا

گجرات: سوشل میڈیا پر لڑکی بن کر دوستی کے بعد ملاقات کے لئے بلا کر نو عمر لڑکوں سے جنسی زیادتی کر نے والے گینگ کے دو مرکزی ممبران کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جلالپور جٹاں کے رہائشی نوعمر جو کہ فرسٹ ائیر کا سٹوڈینٹ ہے نے تھانہ صدر جلالپور جٹاں میں درخواست دی کے اسکی کچھ عرصہ قبل وٹس ایپ پر ایک لڑکی سے دوستی ہوئی جس نے کچھ دن بعد مجھے ملنے کے لئے بلایا۔ملاقات کے طے شدہ مقام پر پہنچا اسی دوران 5کس ملزمان جن میں 1۔ احتشام انصر ولد محمد انصر 2۔ محمد غفار ولد شفقت حیات 3زاہد ارشد ولد محمد ارشد ساکنائے لکھنوال خورد اور دو نامعلوم ملزمان آگئے اور مجھے زبردستی ڈیرہ پر لے جا کر احتشام، غفار اور زاہد نے باری باری بد فعلی کا نشانہ بنایاجبکہ ملزمان ویڈیو بھی بناتے رہے۔بعد ازاں ملزمان نے مجھے میری برہنہ ویڈیو سینڈ کی اور ڈیلیٹ کر وانے کے لئے دوبارہ ڈیرے پر آنے کو کہا میں ویڈیو ڈیلیٹ کروانے کے لئے دوبارہ ڈیرہ پر گیا تو ملزمان نے دوبارہ میرے ساتھ باری باری بد فعلی کی جس کے بعد ملزمان مجھے بلیک میل کر تے رہے۔ایس ایچ او تھانہ صدر جلالپور جٹاں راجہ احسان اللہ نے مقدمہ کا اندراج کر کے تفتیش کا آغاز کیا۔یاد رہے کے اس سے قبل انہی ملزمان نے محلہ کشمیر نگر کے رہائشی 17سالہ نوجوان کے ساتھ بھی اسی طریقہ واردات کے ساتھ بد فعلی کی تھی جس کا مقدمہ تھانہ سٹی جلالپور جٹاں میں مقدمہ درج ہوا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات توصیف حیدر نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ڈی ایس پی صدر سرکل سعید خاں کی سربراہی میں ایس ایچ اور تھانہ سٹی جلالپور SI عدنا ن احمداور ایس ایچ او تھانہ صدرجلالپور جٹاں راجہ احسان اللہ پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دیکر انہیں ہدائیت جاری کی کہ ایسے گھناونے فعل میں ملوث تمام ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے۔جس پرایس ایچ او سٹی جلالپور او اور ایس ایچ او صدر جلالپور جٹاں نے مشترکہ ریڈنگ پارٹی تشکیل دیکر مختلف جگہوں پر چھاپے مارنے کے بعد گینگ کے دو مرکزی ملزمان جن میں غفار ولد شفقت اور نعمان انصر شامل ہیں کو گرفتار کر لیا۔جن کی مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔جبکہ بقیہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You