گجرات

گجرات تھانہ صدر لالہ موسیٰ پولیس نےقتل کےمقدمہ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کر لیا۔ آلہ قتل

گجرات تھانہ صدر لالہ موسیٰ پولیس نےقتل کےمقدمہ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کر لیا۔
آلہ قتل رائفل کلاشنکوف اور رائفل222بور برآمد

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل ذوالفقار علی بھٹہ کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر لالہ موسیٰ مہر محمد عتیقSiنے علی بہادر Siاور دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ قتل کے مقدمہ میں ملوث2ملزمان کوگرفتارکرلیا۔گرفتارملزمان میں محمدالیاس ولد عنایت اورمظہراقبال ولدمحمد اعظم سکنائےٹبی چاندشامل ہیں۔
ملزمان نے چند ماہ قبل معمولی لڑائی جھگڑے پردیگرملزمان کے ہمراہ فائرنگ کرکےعلی حسن ولد اظہر محمودکو قتل جبکہ کفیل اظہر کو زخمی کردیاتھا۔دونوں ملزمان سنگین وقوعہ کےبعد روپوش ہوگئے تھے۔جن کی گرفتاری کے لیے پولیس نے پیشہ وارانہ حکمت عملی کا استعمال کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتارکرلیا۔جن کے قبضے سے وقوعہ میں استعمال ہونے والا جدید اسلحہ رائفل کلاشنکوف اور رائفل222 بوربھی برآمد کرلی گئی۔ مزید تفتیش مقدمہ جاری ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You