راولپنڈی: وزیراعظم نے کہا ہے کہ کرپشن اور منشیات پورے معاشرے کیلئے ناسور، ڈرگز سے حاصل پیسہ سیاست میں استعمال ہوتا رہا، کرپٹ عناصر کو برا سمجھنا ہوگا۔
اینٹی نارکوٹکس فورس ہیڈکوارٹرز کے دورہ کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشی کیخلاف کام کرنا ہوگا، منشیات کے خاتمے سے متعلق اقدامات پر توجہ نہیں دی گئی، منشیات سے پیسہ بنانے والا معاشرے میں قابل قبول ہوتا تھا، کرپشن، منشیات سے پیسہ بنانے کا نقصان معاشرے کو پہنچا، منشیات فروشی کیخلاف کام کرنا ہوگا، منشیات کے خاتمے سے متعلق اقدامات پر توجہ نہیں دی گئی، ہمیں نوجوانوں کو منشیات کی لعنت سے بچانا ہے، منشیات سے پیسہ بنانیوالوں کو پہلے برا نہیں سمجھا جاتا تھا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 70 لاکھ افراد منشیات کے عادی بن چکے، منشیات، کرپشن کے پیسے سے کئی لوگ الیکشن بھی جیتے تھے، گھر میں ایک بھی منشیات کا عادی ہو وہ گھر تباہ کر دیتا ہے، افسوسناک ہے کہ ڈرگ آئس تعلیمی اداروں میں پھیل رہی ہے، منشیات یونیورسٹیز میں بھی پھیل چکی، صرف پولیس سے جرائم کی جدو جہد نہیں کی جا سکتی، منشیات ڈسپلن کو متاثر، کردار بدل دیتی ہے، چاہتا ہوں ڈرگ اور کرپشن کیخلاف معاشرہ مل کر لڑے، ناجائز طریقے سے دولت کمانے والوں کو معاشرے کا تسلیم کرنا بدقسمتی ہے۔