اہم خبریںشوبز

کرونا وائرس کیخلاف آگاہی مہم‘’سلیوٹ سلام’’میں فنکاروں کی بھرپور شرکت

لاہور: کرونا وائرس کے خلاف آگاہی مہم ’’سلیوٹ سلام’’ میں فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے بڑے نام حکومت پنجاب کی درخواست پر پیش پیش ہیں۔

اداکار عمران عباس، علی رحمان، یاسر نواز اور حریم فاروق نے اپنے مداحوں میں کرونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کے حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کیے ہیں۔

مایہ ناز فنکاروں نے حکومت پنجاب کی کرونا کے خلاف جنگ میں عوام کو بھرپور ساتھ دینے اور تعاون کی تلقین کی ہے۔ اداکار عمران عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ ‘’سلیوٹ سلام’’ مہم کا بنیادی مقصد وقتی طور پر ہاتھ ملانے سے اجتناب کی عادت اپنانا ہے۔ ہاتھ دھو کر ہم نے کرونا کے پیچھے لگنا ہے۔

اداکار یاسر نواز کا کہنا تھا کہ عوام زیادہ رش اور بھیڑ والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں۔ اداکار علی رحمان نے کہا کہ جب تک کرونا کا خدشہ ہے دور سے ہی سلیوٹ سلام کریں۔ کرونا کے خلاف یہ جنگ ہم سب نے مل کر جیتنی ہے۔

حریم فاروق نے اپنے پیغام میں کہا کہ عوام بار بار ہاتھ دھونے کی عادت ڈال لیں اور گبھرانے کی بجائے احتیاط سے کام لیں۔ اپنے اپنے ویڈیو پیغام میں فنکاروں نے حکومت پنجاب کی جانب سے کرونا کے خلاف کیے جانے والے اقدامات کو سراہا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You