اہم خبریںپاکستان

کرونا وائرس، وزیراعلیٰ پنجاب کا آرٹیکل 245 کے تحت فوج طلب کرنے کا فیصلہ

لاہور: کرونا وائرس کے سبب وزیراعلیٰ پنجاب نے آرٹیکل 245 کے تحت فوج طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا صوبائی حکومت فوج بلانے کیلئے باقاعدہ درخواست بھجوائے گی. وزیراعلی عثنمان بزدار کا کہنا ہے کہ مشکل کی گھڑی میں‌ عوام کو تنہا نہیں‌ چھوڑیں‌ گے۔

گذشتہ روز صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد اور صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم بخت جواں، صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا تھا کہ رات 9 بجے سے منگل صبح 9 بجے تک شاپنگ مالز بند ہوں گے۔

پریس کانفرنس کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب بھرمیں شاپنگ مالز اور سیاحتی مقامات 2 روز کیلئے بندہوں گے۔ اس کولاک ڈاؤن نہیں کہا جا سکتا، سماجی میل جول میں فاصلے ہی وبا سے بچاؤ کا بہترین طریقہ ہے۔

سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ شہری آئندہ 2 روز اپنے گھروں میں رہیں، میڈیکل سٹورز، سبزی منڈی، کریانہ سٹورز کھلیں رہیں گے۔ پبلک ٹرانسپورٹ پر کوئی پابندی نہیں کی جا رہی۔ بیکریز،دودھ کی دکانیں، پولٹری کی دکانیں کھلی رہیں گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اقتصادی پیکیج کے صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم بخت جواں کی سربراہی میں کمیٹی کام کر رہی ہے۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کرونا مریضوں میں کسی کی حالت تشویشناک نہیں ہے، قرنطینہ سینٹرز میں مکمل سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔

MKB Creation

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

MKB Creation
Back to top button

I am Watching You