سندھ

کراچی کے حق اور وسائل پر کسی کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے۔منعم ظفر خان

کراچی کے حق اور وسائل پر کسی کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے۔منعم ظفر خان..

کراچی : (رپورٹ:عاصم آرائیں جہلمی)
کراچی کے حق اور وسائل پر کسی کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے۔منعم ظفر خان..
امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ کراچی کے حق اور وسائل پر کسی کو قبضہ نہیں کرنے دیں گے،عوام کے حقوق اور بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات لے کر رہیں گے،جماعت اسلامی کے منتخب چئیرمینز نے مختصر عرصے کے دوران اختیارات و فنڈز کی کمی کے باوجود بے مثال کام کیے گئےہیں ۔جماعت اسلامی کا یہ عزم ہے کہ اس شہر کے 9 ٹاونز جو جماعت اسلامی سے وابستہ ہیں انکو ماڈل ٹاؤن بنائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چئیرمین لانڈھی ٹاون عبدالجممیل خان ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کے ایم سی قاضی صدرر الدین وائس چئیرمین محمد عمران ۔گروپ لیڈر الخدمت عبدالحفیظ۔کواڈینیٹر لانڈھی ٹاون اقبال سعید۔ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن کامران نواز کےہمراہ سنورتا لانڈھی پروجیکٹ کے تحت یوتھ ایمپاورمنٹ آئی ٹی سینٹر ۔ای لائبریری و کڈزز لائبریری کےافتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔منعم ظفر خان نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اپنے بانی ذوالفقار علی بھٹو کے بنائے گئے 1973 کے آئین کے تحت اختیارات بھی موجودہ بلدیاتی نظام میں منتخب بلدیاتی نمائندوں کو دینے پر تیار نہیں،۔جماعت اسلامی کے چیئرمینز سندھ حکومت کے دیے گئے اختیارات وسائل سے بڑھ کر کام کر رہے ہیں اور وہ کام بھی کروا رہے ہیں جو کہ ایم سی کی ذمہ داری ہے۔سنورتا پروجیکٹ لانڈھی اپنی تکمیل کے بعد تاریخ رقم کرے گا۔اس موقع ٹاون چئیرمین عبدالجمیل خان کہا کہ ہم عوام کی خدمت کو اپنا نصب العین سمجھتے ہیں۔جماعت اسلامی کی تاریخ گواہ ہے کہ ہم کو جب بھی عوامی خدمت کا موقعہ ملا ہے ہم نے ترقیاتی کاموں کے ریکارڈ بنائے ہیں۔اس موقع پر عبدالحفیظ ۔قاضی صدر الدین و دیگر نے خطاب کیا۔جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن محمد کامران نواز نے سنورتا لانڈھی پروجیکٹ کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے تفصیلی بریفنگ بھی دی

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You