کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ کا ایک اور کارنامہ سامنے آگیا

کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ کا ایک اور کارنامہ سامنے آگیا ۔
کراچی (رپورٹ: اشتیاق سرکی)
بورڈ میں تعینات اسٹنٹ سیکرٹری حارث المعروف فرعون فاروقی نے اپنے گھر کے ملازم کو انٹرمیڈیٹ بورڈ بھرتی کروا دیا۔ملازم کام حارث فاروقی کے گھر پر کرتا ہے اور تنخواہ انٹرمیڈیٹ بورڈ سے لے رہا ہے۔ انٹرمیڈیٹ بورڈ کے حال ہی میں فارغ ہونے والے چیئرمین نسیمِ میمن نے منظور نامی اس ملازم کی بورڈ میں بھرتی کی منظوری دی۔سندھ کے تقریباً تمام تعلیمی بورڈز میں اکھاڑ پچھاڑ کے بعد بھی کراچی انٹر بورڈ میں تعینات سفارشی اور پرچی مافیا کا کارندہ حارث فاروقی المعروف فرعون فاروقی تاحال اپنے عہدے پر براجمان۔حارث فاروقی کے کارنامے اور بدنما کردار کے قصے تو زبان زدِ عام تھے ہی مگر اس نے انٹرمیڈیٹ بورڈ کو اپنی ساس کا گھر سمجھ کر من مانیوں، اقربا پروری اور لوٹ مار کی نت نئی داستانیں رقم کی ہوئی ہیں۔بدقسمتی یہ ہے کہ حارث فاروقی جیسے نوسربازوں کے خلاف ابھی تک کسی قسم کی قانونی اور انتظامی کاروائی عمل میں نہیں لائی جاسکی اسکی وجہ شاید حکامِ بالا کی چشم پوشی اور لاپرواہی ہے یا پھر انکی ادارے میں عدم دلچسپی ہے جس کا فائدہ حارث المعروف فرعون فاروقی جیسی کالی بھیڑوں نے اٹھا کر ادارے کو دیمک کی طرح چاٹنے اور اسکو کھوکھلا کرنے میں مصروف ہیں۔حارث فاروقی نے اپنے گھر کے ملازموں تک کو بورڈ میں بھرتی کروا کے ادارے کو لاکھوں کی مد میں نقصان پہنچایا ہے اسکے علاوہ رشوت اور بدعنوانی کے الگ رکارڈ قائم کیے ہوئے ہیں۔ حارث فاروقی کا کہنا ہے کہ وہ حال ہی میں اضافی چارج پر چیئرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ تعینات ہونے والےکمشنر کراچی سلیم راجپوت کو بھی جلد شیشے میں اتار لیں گے۔ اور اپنے مذموم مقاصد کو طول دیتے رہیں گے۔یاد رہے کہ سابقہ چیئرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ نسیم میمن کو حارث فاروقی نے رنگین محفلوں اور مخصوص خدمات دے کر اپنے ناجائز مقاصدِ کی ایک طویل فہرست منظور کروائی ہوئی تھی جس میں اس کے گھر کے ملازم کی بورڈ سے تنخواہ لینے کا معاملہ ہو یا پھر حارث فاروقی کی اپنی غیر قانونی ترقی اور تقرری۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ حال ہی میں تعینات ہونے والے نئے چیئرمین کمشنر کراچی سلیم راجپوت بھی حارث فاروقی کی مخصوص خدمات کا شکار ہو جاتے ہیں یا پھر وہ حارث فاروقی جیسے بدنما کرداروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے انہیں کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔



