سندھ

کراچی: آل پاکستان پینشنرز ایسوسی ایشن کا قیام پینشنرز کیلئے سودمند ھوگا

کراچی: آل پاکستان پینشنرز ایسوسی ایشن کا قیام پینشنرز کیلئے سودمند ھوگا

تفصیلات کے مطابق اسلامی جموریہ پاکستان میں سرکاری ملازمین کے پینشنرز کے حقوق و فلاحی امور پر ملک گیر پلیٹ فارم کا اجراء کردیا گیا ھے۔آل پاکستان پینشنرز ایسوسی ایشن اپپا کے عہدیداروں اور ذمہداروں سے جب پیشنرز کے متعلق بات ھوئی تو چیئرمین اپپا نے بتایا کہ وفاق پنجاب سندھ بلوچستان خیبر پختونخوا گلگت بلتستان آزادکشمیر اور پاکستان بھر کے تمام محکموں کے ریٹائرڈ آفیسرز اور ملازمین کے حقوق کی تنظیم عمل میں لائی گئی ھے۔ ھمارا سب سے پہلے اس وقت دو مطالبات ہیں اول نئے بجٹ 2021_2022 میں پینشرز کی پیشن میں ہوشربا مہنگائی کے سبب پچاس فیصد پیشن میں اضافہ کیا جائے دوسرا اھم مطالبہ ہمارے گروپ انشورنس کی مد میں رقوم اگست تک ادا کردی جائے۔ ماہ جون میں بجٹ میں پیشنرز کیساتھ مسلسل ناانصافی کا عمل روا رکھا جاتا رہا ھے جبکہ مہنگائی نے پیشنرز کا جینا محال کردیا ھے۔ مزید برآں انکے گروپ انشورنس کو روکے رکھنے کی ظالمانہ رویئے پر بار ہا بار عدالت نے تنبیہ اور حکم نامے بھی جاری کیئے مگر وفاق اور صوبائی حکومتیں تواتر کیساتھ توہین عدالت کے مرتکب ہوتے چلے جارہے ہیں لیکن اس ملک میں جس قدر قانون کی خلاف ورزیاں ہوتی ہیں شائد ہی کہیں دیکھنے میں آتی ھوں۔

(کراچی: نمائندہ خصوصی جاوید صدیقی)

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You