سندھ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ٹاک شو میں ٹریڈرز کو مافیا و غنڈے قرار دینے اور انہیں سرعام دھمکی دینے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ٹاک شو میں ٹریڈرز کو مافیا و غنڈے قرار دینے اور انہیں سرعام دھمکی دینے

پر تاجر برادری نے شدید ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔ شبر زیدی ایف بی آر کے ناکام ترین چیئرمین ثابت ہوئے ہیں وہ اپنی ناکامیوں کا بدلہ تاجر برادری سے لینا چاہتے ہیں۔ میڈیا میں بیٹھ کر سرعام ملک بھر کی تاجر برادری کو نشانہ بنانا باعث تشویش ہے۔ شبر زیدی کے بیانات سے لگتا ہے وہ ملکی معیشت کے حوالے سے قوم میں مایوسی پھیلانے کے مشن پر گامزن ہیں۔ حکومت کو چاہیئے کہ شبر زیدی کے ٹاک شوز میں آنے اور بیانات جاری کرنے پر مکمل پابندی عائد کرے۔ ان خیالات کا اظہار تاجر رہنماؤں کی جانب سے ایک ہنگامی اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت اپاسٹی کے صدر محمود حامد کر رہے تھے۔ اجلاس میں آل پاکستان اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے صدر محمود حامد، آل پاکستان کنفکشنری ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید عبداللہ اور جنرل سیکریٹری حنیف لاکھانی، اسپورٹس مارکیٹ کے صدر ملک سلیم، انجمن تاجران جونا مارکیٹ کے افتخار بلو، کھجور مرچنٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری حنیف بھائی جان اور عثمان شریف سمیت دیگر تاجر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس موقع پر تاجر برادری نے مطالبہ کیا ہے کہ شبر زیدی ملک بھر کی تاجر برادری سے فوری طور پر اعلانیہ معافی مانگیں اور آئندہ کسی بھی فورم پر انتشار پھیلانے والی گفتگو سے باز رہیں۔ جب کہ پیمرا کو چاہیئے کہ انارکی پھیلانے والے ایسے پروگرامات نشر کرنے پر فوری پابندی عائد کی جائے۔ تاجر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ شبر زیدی اپنی پوزیشن واضح کریں کہ انہوں نے ملکی معیشت کے لیے کیا کردار ادا کیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل پر بیٹھ کر محض بیانات کی بنیاد پر خود کو ہیرو ثابت کرنے والے بھول گئے کہ ان کی اپنی شخصیت متنازعہ ہے۔ حکومت کو چاہیئے کہ شبر زیدی کے اثاثوں کی بھی چھان بین کرے۔ تاجر برادری کو چور اور غنڈے کہنے والے خود بتائیں کہ اسکرین پر بیٹھ کر دھمکیاں دینے والے کو کیا نام دیا جائے۔ ہم تو اپنی کمائی اپنے ہی ملک میں خرچ کرتے ہیں شبر زیدی بتائیں کہ وہ کہاں سے کماتے ہیں اور کہاں خرچ کرتے ہیں؟ تاجر رہنماؤں نے کہا کہ تاجر برادری کے خلاف شرانگیز بیانات ملکی معیشت کو متاثر کرنے کی سازش ہے۔ تاجر برادری نے ہمیشہ ملکی مفادات کو ترجیح دی ہے۔ تاجر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ہم جانتے ہیں کہ شبر زیدی کس طبقے کی نمائندگی کرتے ہیں اور وہ کن کے مفادات کے تحفظ کے لیے سرگرم ہیں اور انہوں نے بطور ایف بی آر چیئرمین تاجر دشمن پالیسیوں کو بزور قوت لاگو کرنے کی کوشش کی۔ اس موقع پر تاجر رہنماؤں کی جانب سے ایک قرارداد پیش کی گئی جس میں کہا گیا کہ شبر زیدی سے سر عام معافی مانگنے کا مطالبہ کیا بصورت دیگر تاجر برادری اپنا لائحہ عمل طے کرنے مجبور ہوگی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You