اہم خبریںگجرات

ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ کی زیر نگرانی ضلع بھر میں گرانفروشوں کیخلاف یکم فروری سے جاری کریک ڈاؤن

ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ کی زیر نگرانی ضلع بھر میں گرانفروشوں کیخلاف یکم فروری سے جاری کریک ڈاؤن کے دوران اشیائے خورد و نوش مہنگے داموں فروخت کرنے،

ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر 3ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے انہیں پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے،

419گرانفروشوں پر 9لاکھ 32ہزار 500روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق مصنوعی مہنگائی کی روک تھام کیلئے ضلع بھر کے پرائس مجسٹریٹس نے یکم فروری سے مجموعی طور پر 870مارکیٹوں، دکانوں، خریداری مراکز میں اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کی چیکنگ کی اس دوران 342دکاندار گرانفروشی کے مرتکب پائے گئے جبکہ 86دکاندار ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے کے مرتکب پائے گئے جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ان گرانفروشوں پر جرمانے عائد کر دیے گئے، جبکہ تین ملزمان کو حوالہ پولیس کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر گجرات سیف انور جپہ نے پرائس مجسٹریٹس کو ہدایت کی ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کا سلسلہ جاری رکھا جائے اور ناجائز منافع خوروں، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت ایکشن لیا جائے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You