اہم خبریںجہلم

ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کا سستا رمضان بازار بلال ٹاؤن کا دورہ

ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کا سستا رمضان بازار بلال ٹاؤن کا دورہ۔

انہوں نے سستا رمضان بازار میں دستیاب کی گئی روز مرہ استعمال کی اشیاء کا سستے داموں فراہمی کا جائزہ لیا اور بالخصوص آٹا اور چینی کے اسٹالز پر سپلائی اور ڈیمانڈ کے بارے میں استفسار کیا۔

انہوں نے رمضان بازار میں مختلف اسٹالز پر اشیاء خوردونوش کی کوالٹی کے ساتھ ساتھ قیمتوں کا بھی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے خریداری کے لیے آنے والے افراد سے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی طرف سے فراہم کیے گئے ریلیف پیکیج کے بارے میں دریافت کیا اور کہا کہ حکومت پنجاب نے رمضان بازار قائم کر کے خریداروں کو رعایتی نرخوں پر اشیاء ضروریہ کی فراہمی ممکن بنائی ہے۔ انہوں نے چینی کے کاؤنٹر پر بھی فراہم کی گئی چینی کی فراہمی کا جائزہ لیا۔

رپورٹ:چوہدری ماجد حسین ڈپٹی بیورو چیف جہلم

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You