اہم خبریںسوہاوہ

ڈپٹی کمشنر جہلم راو پرویز اختر کی سوہاوہ آمد، نوتعمیر اعوان پلازا اور اس میں قائم کئے جانے والے یوٹیلیٹی سٹور

ڈپٹی کمشنر جہلم راو پرویز اختر کی سوہاوہ آمد، نوتعمیر اعوان پلازا اور اس میں قائم کئے جانے والے یوٹیلیٹی سٹور کا افتتاح کیا

سوہاوہ : ڈپٹی کمشنر جہلم راو پرویز اختر کی سوہاوہ آمد، نوتعمیر اعوان پلازا اور اس میں قائم کئے جانے والے یوٹیلیٹی سٹور کا افتتاح کیا، اے سی سوہاوہ ماریہ جاوید، ریجنل مینجر یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن جہلم سمیت سیاسی وسماجی، کاروباری، شوبز شخصیات اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی، افتتاح کے بعد پلازا کے مالک ٹھیکیدار شبیر کی جانب سے پرتکلف ضیافت کا اہتمام کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم راو پرویز اختر کی سوہاوہ آمد ہوئی۔ انہوں نے سوہاوہ میں نوتعمیر اعوان پلازا اور اس میں قائم کئے گئے یوٹیلیٹی سٹور کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ ماریہ جاوید اور ریجنل مینیجر یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن جہلم راجہ قیصر سعید، سیاسی و سماجی شخصیات سابق امیدوار صوبائی اسمبلی راجہ سفیر اکبر، سابق ناظم سٹی سوہاوہ نائیک محمد شبیر، سابق جنرل کونسلر چوہدری ساجد محمود، سماجی تنظیم مسلم ہینڈز گوجرخان کے انچارج مرزا کامران، معروف پوٹھوہاری فلم ایکٹرز حمید بابر اور شہزاد پپو بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔ شہر کی کاروباری شخصیات اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے بھی اس پرمسرت موقع پر شرکت کی۔ پلازا کے مالک ٹھیکیدار محمد شبیر کی جانب سے تمام شرکاء کے لئے پر تکلف ضیافت کا اہتمام بھی کیا گیا۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جہلم راو پرویز اختر نے کہا کہ حکومت پاکستان عوام کو روز مرہ استعمال کی اشیاء کی سستے داموں خریداری کے لئے یوٹیلیٹی سٹورز کی سہولت فراہم کررہی ہے اور آج سوہاوہ میں بھی ایک بڑے یوٹیلیٹی سٹور کا افتتاح بھی اسی مقصد کے تحت کیا گیا ہے کہ سوہاوہ کے عوام بھی سستی اور معیاری اشیائے خوردونوش کی خریداری سے مستفید ہوسکیں۔ اہل علاقہ نے یوٹیلیٹی سٹورز انتظامیہ سے اظہار تشکر کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ روزمرہ اشیائے خورد و نوش کی ترسیل بلا تعطل جاری رہے گی۔

سوہاوہ:(مشرف کیانی)

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You