سندھ

ڈپٹی انسپکٹر جنرل ٹریفک پولیس کراچی اقبال دارا صاحب کا اہم اجلاس

ڈپٹی انسپکٹر جنرل ٹریفک پولیس کراچی اقبال دارا صاحب کا اہم اجلاس

کراچی(اسٹاف رپورٹ:)
اجلاس میں ٹریفک کے تمام ایس پیز صاحبان،ڈی ایس پی ایڈمن ڈی ایس پی سیکیورٹی اینڈ آپریشن اور تمام برانچوں کے انچارجز نے شرکت کی۔
اجلاس میں ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نے سختی سے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ خاص طور پر صدر، عبداللہ ہارون روڈ، زینب مارکیٹ، ایٹریم مال ان تمام جگہوں پر کافی ٹریفک کا دباؤ رہتا ہے ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سختی سے ایکشن لیں ٹریفک کی روانی کو یقینی بنائیں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ مارکیٹ ایریاز میں رات کے اوقات میں ٹریفک کا دباؤ بڑھتا ہے عوام کی آمدو رفعت زیادہ ہوتی ہے جس کی مناسبت ٹریفک کا دباؤ بڑھتا ہے ان جگہوں پر افسران و اہلکاروں کی اضافی نفری تعینات کریں تاکہ بروقت ٹریفک کی روانی کو بحال کیا جا سکے۔
اکثر اوقات ضلع ویسٹ کے علاقے ایم ٹی خان روڈ پر ٹرالر کھڑے ہوتے ہیں جن کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں خلل پڑتا ان کے خلاف قانونی کاروائی کو یقینی بنائیں سڑکوں کو کلیئر کروائیں تاکہ ٹریفک کی بحالی میں بہتری لائی جا سکے۔
پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے خلاف ایکشن لیں لوگ پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کی چھتوں پر اور لٹک کر سفر کرتے ہیں جو انتہائی خطرناک ہے خلاف ورزی کرنے والوں کو بھاری مقدار میں جرمانہ عائد کریں تاکہ آئندہ کوئی غلطی کی گنجائش نہ ہو۔
ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نے ٹریفک پولیس فورس کو ہدایت کی ہے کہ شہریوں کی جان ومال کے تحفظ اور خدمت کیلئے خلوصِ نیت اور جذبہ کے تحت فرائض انجام دینے کے حامل بہترین کارگردگی کے مظاہرے کرنے پرافسران واہلکاروں میں انعامات تقسیم کئے ہیں جو بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا اسکی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You