ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 10 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔
اس وقت جہلم میں 122 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کرونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے اور 10 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
کرونا وائرس کے 42 (Suspected) ممکنہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ تمام مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
محکمہ صحت جہلم نے گزشتہ روز تک کورونا کے مشت 72931 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 1923 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔
آج مزید 20 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔
اب تک کل 1741 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
اس وقت کل کرونا وائرس سے 50 اموات ہوئی ہیں۔
کرونا وائرس کی تیسری لہر میں محکمہ صحت جہلم نے یکم مارچ 2021 سے اب تک کل کرونا وائرس کے مشتبہ 12773 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 442 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی کرونا وائرس کی تیسری لہر میں اب تک 09 اموات ہوئی ہیں۔
جہلم میں اب تک 69 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کرونا وائرس سے متاثر ہوا ہیں۔
اب تک 1914 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 3559 ساٹھ سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن کر دی گئی ہے۔
ڈاکٹر وسیم اقبال چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم
رپورٹ:احمد رضا جہلم