ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید کرونا وائرس کا نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔
اس وقت جہلم میں 73 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض ہیں جن میں کرونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے۔
اس وقت کرونا وائرس کے 15 (Suspected) ممکنہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور 3 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں داخل ہیں مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
محکمہ صحت جہلم نے گزشتہ روز تک کورونا وائرس کے مشتبہ 33967 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 631 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔
اب تک 545 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
اب تک کرونا وائرس سے 10 اموات ہوئی ہیں۔
محکمہ صحت جہلم نے ڈی سی صاحب کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے 24 گھنٹوں کے دوران مختلف سکولز اور کالجز کے 325 افراد کے نمونے لے کر کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے لیبارٹری بھجوائے ہیں۔
اب تک سرکاری اور پرائیویٹ *سکولز اور کالجز* کے 26661 طلباء اور اساتذہ کے نمونے بھجوائے گئے جن میں سے 48 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔
نوٹ
اب تک کل 35 سکولز اور کالجز سیل کیے تھے جن میں سے 27 سکولز اور کالجز کھول دیے گئے ہیں جبکہ 8 سکولز ابھی تک سیل ہیں۔
ڈاکٹر وسیم اقبال چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم