ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید کوئی کرونا وائرس کا نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔
اس وقت جہلم میں 6 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض ہیں جن میں کرونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے
محکمہ صحت جہلم نے گزشتہ روز تک کورونا وائرس کے مشتبہ 19164 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 503 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔
اب تک 488 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں۔
اب تک کرونا وائرس سے 9 اموات ہوئی ہیں۔
محکمہ صحت جہلم نے ڈی سی صاحب کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے 24 گھنٹوں کے دوران مختلف سکولز اور کالجز کے 517 افراد کے نمونے لے کر کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے لیبارٹری بھجوائے ہیں۔
اب تک سرکاری اور پرائیویٹ *کالجز* کے 1450 طلباء اور اساتذہ کے نمونے بھجوائے گئے جن میں سے 1 پروفیسر صاحب کی رپورٹ مثبت آئی تھی جو کہ اب مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں اور 2 طلباء کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی جبکہ 1317 افراد کی رپورٹ منفی موصول ہوئی اور 130 افراد کی رپورٹ ابھی تک موصول نہیں ہوئی۔
اس کے علاوہ اب تک سرکاری اور پرائیویٹ *سکولز* کے 13018 اساتذہ اور طلباء و طالبات کے نمونے لے کر کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے لیبارٹری بھجوائے جن میں سے 10701 افراد کی رپورٹ منفی موصول ہوئی اور 2317 افراد کی رپورٹ ابھی تک موصول نہیں ہوئی۔
*ڈاکٹر وسیم اقبال چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم*