اہم خبریںجہلم

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی زیر صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا

ڈسٹرکٹ پولیس آفس جہلم میں کرائم میٹنگ کا انعقا د

جہلم پولیس : تفصیلات کے مطابق امروزشاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی زیر صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

میٹنگ میں شازیہ سرور ایس پی انویسٹی گیشن جہلم،محمد ابراہیم DSPسٹی سرکل،محمد اکرم DSPصدر سرکل، سید اقبال کاظمی DSPسوہاوہ سرکل، سلیم خٹک DSPپنڈدادنخان سرکل،جملہ SHOsضلع ہذا،انچارج چوکیات، انچارج CIAسٹاف اورانچارج برانچز نے شرکت کی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے میٹنگ میں ماہ جنوری سے ماہ دسمبر2020تک کے کرائم کا جائزہ لیا،افسران کی کارکردگی کو تفصیلی چیک کیااور ماہ جنوری 2021کے لیے نئے ٹاسک دیے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے قتل،اقدام قتل،ڈکیتی،رابری جیسے سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث ملزمان اور مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے متعلق سرکل افسران و ایس ایچ اوز تھانہ جات کو اسپیشل ٹاسک دیے اور ہفتہ واری پرگراس رپورٹ جمع کروانے کے احکامات جاری کیے۔سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث ملزمان کی بیرون ملک فراری کو روکنے کے لیے ملزمان کے نام PNILاور ECLمیں ڈالے جانے اور بیرون ملک مفرور مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے ریڈ وارنٹ کے اجزاء کے لیے اولین بنیادوں پر پراسس کیا جائے۔ پنڈنگ PSFAرپورٹس کو جلدازجلد حاصل کرکے مکمل چالان مرتب کرنے اور POLCOMکوروز مرہ کی بنیاد پر اپ ڈیٹ کرنے کے احکامات جاری ہوئے۔تھانہ دینہ کے علاقہ میں جی ٹی روڈ پر پٹرولنگ نظام کو بہتر بنانے کے لیے ایلیٹ سیکشن مامور نائٹ پٹرولنگ کیا گیا۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے ایس ایچ اوز تھانہ جات کو ریسکیو 15کی کال پر پولیس رسپانس ٹائم کو مزید بہترکرنے کے احکامات جاری کیے۔ دوران میٹنگ ایس ایچ اوز اور انچارج چوکیات کوڈرگ ڈیلرز،قمار بازوں،لینڈ مافیا، سود خوروں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف موثر کاروائیوں کے خصوصی ٹاسک دیے گے۔

رپورٹ:فیصل الیاس کیانی

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You