
ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی جہلم رانا محمد خالد کی بہترین قانونی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں اعزازی شیلڈ سے نوازا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر وقار علی خان اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عمر افتخار شیرازی بھی موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کہا کہ محنتی ،عوام دوست اور دیانتدار افسران ملک و قوم کا عظیم سرمایہ ہوتے ہیں جن کی حوصلہ افزائی اور ان کی خدمات کو ضرورسراہا جانا چاہئے۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی نے ہمیشہ ضلعی انتظامیہ کی نیک نامی اور سربلندی کے لیے کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ ضلع کے افسران اسی عزم اور لگن کے ساتھ عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔
رپورٹ:چوہدری عابد حسین بیورو چیف جہلم