انٹرنیشنلاہم خبریں

چین پاکستان تعاون کیلئے سی پیک فلیگ شپ منصوبہ ہے، ترجمان چینی وزارت خارجہ

بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان مائو نینگ نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان نے فلیگ شپ منصوبے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت تعاون کو وسعت دی ہے اور ماحولیات، انفارمیشن ٹیکنالوجی، صنعتی ترقی اور صحت جیسے شعبوں میں قابل ذکر پیش رفت کی ہے۔

انہوں نے معمول کی بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ چین پاکستان تعاون کے لیے سی پیک ایک فلیگ شپ منصوبہ ہے، جس نے پاکستان میں سماجی اقتصادی ترقی اور علاقائی باہمی روابط میں ٹھوس کردار ادا کیا ہے، حالیہ برسوں میں دونوں ممالک نے سی پیک کے تحت مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دی ہے اور ماحولیات، صنعتی ، انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ترقی اور صحت جیسے شعبوں میں قابل ذکر پیش رفت ہوئی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) پر مشتبہ ورکنگ گروپ کا پہلا اجلاس منعقد ہوا۔

انہوں نے کہا کہ چین نے صوبہ بلوچستان کو شمسی توانائی کا سامان عطیہ کیا اور گوادر بندرگاہ میں ایک گرین پروجیکٹ کے تحت بھی کافی پیش رفت ہوئی، چین اور پاکستان نے کورونا وائرس کی وبا ء کی روک تھام کے لیے مشترکہ اقدامات کیے۔

ترجمان نے کہا کہ چین دونوں ممالک کے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے اور سی پیک کو بیلٹ اینڈ روڈ اقدام کے تحت اعلیٰ معیار کے تعاون کا ایک عملی منصوبہ بنانے کے لیے عملی طور پر تعاون پر عمل پیرا ہے۔

MKB Creation

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

MKB Creation
Back to top button

I am Watching You