انٹرنیشنلاہم خبریں

چینی شہر ووہان میں پھنسے پاکستانی طلبا کو امداد بھیجنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وزارت سمندر پار پاکستانیز نے چین کے شہر ووہان میں پھنسے پاکستانی طلبہ کو امداد بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت اوورسیز کی جانب سے ووہان میں ہھنسے 1300 پاکستانی طلبہ کے لیے 15 دن کا امدادی سامان بھیجا جائے گا۔ امدادی سامان میں طلباہ کے لیے کھانے، پینے اور دیگر ضروری اشیا شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی طلبہ کے لیے روزمرہ استعمال ہونے والی اشیا کو بھیجا جا رہا ہے۔ معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ بیرون ملک پاکستانیوں کی ہر قسم کی مدد ہماری اولین ترجیح ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے پوری دنیا متاثر ہو رہی ہے۔ چین مین پاکستانی طلبہ کے والدین کے ساتھ وعدہ کیا ہے کہ ان کے بچوں کا خیال رکھا جائے گا۔ اپنے شہریوں کے حوالے سے چینی حکومت کے ساتھ رابطہ میں ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You