اہم خبریںپنجاب

چیئرمین ٹاسک فورس پرائس کنٹرول کمیٹی سردار خرم لغاری مستعفی

لاہور: چیئرمین ٹاسک فورس پرائس کنٹرول کمیٹی سردار خرم لغاری اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے ذاتی إصروفیات کی وجہ سے استعفیٰ دیا، وہ اپنے حلقے کا کام کرنا چاہتے ہیں۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ خرم لغاری کو گزشتہ روز پرائس کنٹرول کمیٹی کا خصوصی نمائندہ بھی مقرر کیا گیا تھا تاہم ایک روز بعد ہی خرم لغاری نے پرائس کنڑول کے نمائندے کا عہدہ بھی چھوڑ دیا۔

خیال رہے کہ خرم لغاری کو وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ٹاسک فورس برائے پرائس کنٹرول میں شامل کیا گیا تھا۔ انھیں پنجاب میں اشیائے ضروریہ کی سرکاری نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔

انہوں نے اس اعتماد پر وزیراعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا میں ان کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔ گرانفروشوں کے خلاف کارروائیوں کو بڑھایا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے سنجیدہ حکمت عملی بروئے کار لائی جا رہی ہے۔ ذخیرہ اندازوں اور منافع خوروں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔ اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بلاضرورت بڑھانے والوں کی ہر قیمت ہر حوصلہ شکنی کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر اقدام اٹھا رہی ہے۔ اشیائے ضروریہ کا مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ اس ضمن میں مصنوعی مہنگائی اور مصنوعی بحران پر قابو پانے کیلئے جامع لائحہ عمل تشکیل دیا جا چکا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You