اہم خبریںجہلم

چہلم حضرت امام حسین ؑ و شہدائے کربلا کے موقع پر ضلع بھر میں امن و امان کو یقینی بنانے

چہلم حضرت امام حسین ؑ و شہدائے کربلا کے موقع پر ضلع بھر میں امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات

ڈاکٹر فہد احمد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے ڈی ایس خالد محمود ملک اور منتظمین کے ہمراہ پنڈدادنخان سرکل سے برآمد ہونے والے مرکزی جلوس کا مکمل روٹ وزٹ کیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے تمام ڈیوٹی پوائنٹس چیک کیے اور ڈیوٹی پر موجود افسران و جوانوں کو ڈیوٹی کی حساسیت کے متعلق بریف کیا۔

ضلع ہذا میں کل 13 جلوس برآمد ہوئے، جن میں سے 2 کیٹیگری A جبکہ 11 کیٹیگری C میں شامل کئے گئے ہیں۔اسی طرح ضلع بھر میں 11 مجالس بھی منعقد ہوں گی۔

500 سے زائد پولیس افسران و اہلکاران چہلم امام حسین کے دوران سیکورٹی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ جن میں ایلیٹ فورس اور رینجرز کے دستے بھی شامل ہیں۔سفید پارچات میں بھی پولیس اہلکار شرپسندوں پر کڑی نظر رکھنے کے لئے موجود ہیں، اس کے علاوہ مجالس و جلوس ہائے کی انتظامیہ کے والنٹئرز بھی پولیس افسران کے شانہ بشانہ سیکورٹی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You