اہم خبریںسائنس اور ٹیکنالوجی

چاند کسی غیرمعمولی تصادم کے سبب وجود میں آیا، ماہرین فلکیات

میکسیکو: ماہرینِ فلکیات کی اکثریت نے چاند کی پیدائش کا مفروضہ پیش کیا ہے کہ اس کا جنم زمین کے بطن سے ہوا ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مفروضے کی رو سے کوئی ساڑھے 4 ارب سال پہلے مریخ جتنی جسامت کا ایک پتھر ‘تھے یا’ زمین سے ٹکرایا تھا۔ اس ہولناک تصادم سے گرد و پتھر کی بڑی مقدار زمین سے اٹھی اور زمین کے گرد گھومنے لگی۔ دھیرے دھیر ے یہ مادہ یکجا ہوکر گول چاند کی صورت اختیار کر گیا۔

اسی بنا پر چاند سے زمین پر لائے گئے بعض پتھروں میں آکسیجن کے آئسوٹوپ کی مقدارعین زمینی پتھر جیسی ہے لیکن اب یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ ان پتھروں میں تھے یا نامی چٹان کے آثار کیوں نہیں مل سکے۔

یونیورسٹی آف نیو میکسیکو کے ایرک کینو اور ان کے ساتھیوں نے قمری پتھروں کا نئے سرے سے تجزیہ کیا ہے۔ سائنسدانوں نے کہا کہ جو پتھر چاند کے گہرے ترین مقامات سے نکالے گئے ان میں زمینی پتھروں کے مقابلے میں آکسیجن آئسو ٹوپ کی اقسام زیادہ ہے۔ عین یہی پتھر‘ تھے یا’ چٹان کی اصل کیفیت کو ظاہر کرتے ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You