سندھ

چئیرمین سماء ٹی وی عبدالعلیم خان نے عید ایڈوانس تنخواہ اور بونس دیکر بڑے پن کا مظاہرہ کیا

*چئیرمین سماء ٹی وی عبدالعلیم خان نے عید ایڈوانس تنخواہ اور بونس دیکر بڑے پن کا مظاہرہ کیا، سینئر جرنلسٹ جاوید صدیقی*

*احساس ایمان اور درد کا رشتہ سفید پوش افراد کیساتھ نرم دلی سے میسر آتا ہے، جاوید صدیقی*

*عبدالعلیم خان نے اپنے ادارے کے ہر ملازم اور انکی فیملی کا احساس کیا ہے یقیناً یہ قابل تعریف اور قابل تحسین عمل ھے، سینئر جرنلسٹ جاوید صدیقی*

*کیا ہی بہتر ہو کہ دیگر تمام چینلز کے مالکان اپنے ملازمین کو قبل از عید تنخواہ اور بونس دیکر سماء چینل کی روایت کو قائم رکھتے ہوئے اپنائیں، سینئر جرنلسٹ و کالمکار جاوید صدیقی*

کراچی (اسٹاف رپورٹ) کراچی کے معروف سینئر جرنلسٹ و کالمکار جاوید صدیقی نے چئیرمین سماء ٹی وی عبدالعلیم خان نے عید سے پہلے عید ایڈوانس تنخواہ اور بونس دیکر نہ صرف بڑے پن کا مظاہرہ پیش کیا بلکہ دیگر چینلز کا مالکان کو انسانیت کا احساس بھی دلایا۔ سینئر جرنلسٹ جاوید صدیقی نے کہا ھے کہ سماء چینل کے چیئرمین عبدالعلیم خان نے پوری سماء ٹیم کو عید کی ایڈوانس تنخواہ کے ساتھ سو فیصد عید بونس بھی دیکر ثابت کردیا کہ احساس ایمان اور درد کا رشتہ سفید پوش افراد یعنی ماتحت ملازمین کیساتھ نرم دلی سے میسر آتا ہے، انھوں نے کہا کہ اس مزہبی تہوار پر عبدالعلیم خان نے اپنے ادارے کے ہر ملازم اور انکی فیملی کا احساس کیا ہے یقیناً یہ قابل تعریف اور قابل تحسین عمل ھے۔ انھوں نے حقوق العباد کی ادائیگی کرکے رب العزت کی رضا بھی حاصل کرلی ھے کیونکہ عبدالعلیم خان کے اس عمل سے چینل سماء کے ملازمیں اور انکی فیملیز کی نیک دعائیں ان کیلئے اٹھی ہیں۔ کراچی کے سینئر جرنلسٹ و کالمکار جاوید صدیقی نے بتایا کہ کراچی پریس کلب کے بیشتر ممبران جو مختلف چینلز و اخبارات سے تعلق رکھتے ہیں اس عید الفطر کے تہوار کیلئے پریشاں دیکھائی دے رھے ہیں کیا ہی بہتر ہو کہ اےآروائی، جیو، 365 چینل، بول، جی این این، چینل 5، 24 چینل سمیت تمام میڈیا انڈسٹری کے چینلز مالکان اپنے اپنے ملازمین کو قبل از عید تنخواہ اور بونس دیکر چیئرمین سماء ٹی وی کی اس بہترین روایت کو قائم رکھتے ہوئے اپنائیں تاکہ پاکستانی میڈیا انڈسٹری دنیا بھر میں عزت و مقام سے دیکھی جاسکے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You