اہم خبریںپاکستان

پی ڈی ایم کا اتحاد غیر فطری، استعفے دینے ہیں تو دیں: وزیر خارجہ

ملتان: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اپوزیشن اپنے مفادات کیلئے انسانوں کی جانوں سے کھیل رہی ہے۔ پی ڈی ایم کا اتحاد غیر فطری ہے۔ استعفے دینا ہیں تو دیدیں۔

ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا اپوزیشن کے جلسے کے موقع پر گرفتاریاں نہیں ہونی چاہیے تھیں جبکہ کنٹینرز لگانے کی ضرورت نہیں تھی۔ اگر رکاوٹیں نہ ڈالی جاتیں اور یہ جلسہ سٹیڈیم میں ہوتا تو ان کی قلعی کھل جاتی۔ ان کے پاور شو کی حقیقت بھی لوگوں کے سامنے آ جاتی۔ جس نے بھی جلسہ روکنے کی کوشش کی اس نے سیاسی شعور کا مظاہرہ نہیں کیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کسی کی گرفتاری میں میرا کوئی کردار نہیں اور اس بارے میں الزام تراشیاں بے بنیاد ہیں۔ میں نے کسی کی پکڑ دھکڑ میں کوئی اشارہ نہیں کیا۔ یہ ہماری وضع داری کے برعکس ہے۔ میں سیاسی عمل پر یقین رکھتا ہوں اور ہم سیاسی انداز میں آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں کابینہ کے اجلاسوں میں بھی یہ موقف پیش کرتا رہا ہوں۔ وزیراعظم عمران خان بھی جلسوں میں رکاوٹ ڈالنے کے حق میں نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے خود سمارٹ لاک ڈاؤن کر رکھا ہے اور سیاسی سرگرمیوں کی حمایت کر رہے ہیں۔ یہ کیسا دوہرا معیار ہے۔ کورونا کی دوسری لہر زیادہ خوفناک ہے۔ ملتان میں بھی اس لہر نے بہت سے لوگوں کی جانیں لی ہیں لیکن میں نے دیکھا ہے کہ ان غیر معمولی حالات میں لوگ معمول کی زندگی گزار رہے ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ایس اوپیز پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا۔ اسی طرح تقریبات بھی جاری ہیں۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں کورونا کی دوسری لہر جاری ہے اور جنوری میں اس لہر میں شدت آنے کا امکان ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You