اہم خبریںپاکستان

پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے استعفیٰ واپس لے لیا۔

پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے استعفیٰ واپس لے لیا۔

سلمان اکرم راجہ نے خود پر ہونے والی تنقیدکی وجہ سے استعفیٰ دیا تھا۔ذرائع

اسلام آباد(نمائندہ امبرین بلوچ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے استعفیٰ واپس لے لیا۔پارٹی ذرائع کے مطابق سلمان اکرم راجہ نے خود پر ہونے والی تنقیدکی وجہ سے استعفیٰ دیا تھا۔پارٹی ذرائع نے بتایاکہ سلمان اکرم راجہ چاہتے تھے احتجاج میں ناکامی کی ذمہ داری ان پر نہ ڈالی جائے تاہم پارٹی رہنماؤں نے مرکزی قیادت کو احتجاج ناکامی کا ذمہ دار قرار دیا تھا۔خیال رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ستمبر میں ہی سینیئر وکیل سلمان اکرم راجہ کو پارٹی کا جنرل سیکرٹری مقرر کیا تھا۔پی ٹی آئی کے حالیہ احتجاج میں سرگرم کردار ادا نہ کرنے پر سلمان اکرم راجہ کو سخت تنقید کا سامنا تھا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You