اہم خبریںپاکستان

پیراپلیجک سنٹر پشاور اور میراکل فیٹ کے اشتراک سے مظفرآباد میں مفت کلَب فٹ کلینک کا قیام۔

پیراپلیجک سنٹر پشاور اور میراکل فیٹ کے اشتراک سے مظفرآباد میں مفت کلَب فٹ کلینک کا قیام۔

یاد رہے کہ کلینک کلب فٹ کے شکار بچوں کی زندگیاں بدلنے اور انہیں سو فیصد مفت و معیاری علاج فراہم کرنے کیلئے قائم کیا گیا ہے۔

پشاور (نمائندہ فاطمہ جعفر)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پیراپلِیجک سنٹر پشاور نے امریکی این جی او میراکل فیٹ کے اشتراک سے آزاد جموں و کشمیر میں بھی کلَب فٹ بچوں کا علاج ممکن بنا دیا گیا ہے۔جڑے پاؤں کے ساتھ پیدا ہونے والے بچوں اور انکے غریب آہل خاندان کی زندگی بدلنے والی اس شراکت کے تحت مظفرآباد میں ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ کے بحالی مرکز میں جدید پونسیٹی کلَب فٹ کلینک کا قیام عمل میں آگیا ہے۔ یہ کلینک کلَب فٹ کے شکار بچوں کی زندگیاں بدلنے اور انہیں سو فیصد مفت و معیاری علاج فراہم کرنے کیلئے قائم کیا گیا ہے۔اس اہم اقدام کو عملی جامہ پہنانے میں پیراپلیجک سنٹر کے چیف ایگزیکٹیو ڈاکٹر سید محمد الیاس نے اہم کردار ادا کیا ہے جنہوں نے میراکل فیٹ کے ریجنل پروگرام آفیسر ڈاکٹر فیصل امتیاز کو اسلام آباد میں ہیلپنگ ہینڈ کی سینئر انتظامیہ کے ساتھ تعاون پر آمادہ کیا۔کئی اہم ملاقاتوں کے بعد پیراپلیجک سنٹر اور ہیلپنگ ہینڈ کے عہدیداران نے اس شراکت کو باضابطہ شکل دی۔مظفرآباد میں کلینک کے آغاز کے لیے پیراپلیجک سنٹر کے ڈائریکٹر ریہیب اور صوبائی کلَب فٹ پروگرام کوآرڈینیٹر ڈاکٹر عامر زیب اور ڈائریکٹر فنانس اسد اقبال نے ہیلپنگ ہینڈ کے کلینیکل اور انتظامی ٹیم کے ساتھ بھرپور تعاون کیا۔یہ کلینک پونسیٹی طریقہ کار پر مبنی ہے جو کلَب فٹ کے علاج کا غیر جراحی اور انتہائی مؤثر طریقہ علاج ہے جسے ماہر طبی عملہ انجام دے گا۔ اس اقدام کا مقصد کلَب فٹ کے شکار بچوں کو اپاہج ہونے سے بچا کر معاشرے کا مفید شہری بنانا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You