اہم خبریںبزنس

پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان، حتمی فیصلہ آج

لاہور: مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔

پٹرول کی قیمت میں 36 روپے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے جس کا حتمی فیصلہ آج کیا جائے گا۔

پٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 36 روپے کمی سے 206 روپے فی لٹر ہوگئی جبکہ ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت 19 روپے کم ہو کر 233 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمت 10 ڈالر کمی سے 104 ڈالر فی بیرل پر آگئی جبکہ ڈیزل کی قیمت 8 ڈالر کم ہو کر 118 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

معاشی ماہرین کے مطابق پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل بہتری کے باعث بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے کا امکان ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You