اہم خبریںپاکستان

پٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت کسی صورت قبول نہیں، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت کا سخت نوٹس لیتے ہوئے حکم دیا ہے کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

تفصیلات کے مطابق پٹرول کی قلت پر وزیراعظم کے زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب اور معاون خصوصی ندیم بابر نے صورتحال پر انھیں بریفنگ دی۔

دونوں حکام کی جانب سے پٹرول بحران پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور جرمانوں سے متعلق رپورٹ بھی پیش کی گئی۔ وزیراعظم کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ کمپنیوں نے پٹرول ذخیرہ کیا ہوا تھا۔ اس سلسلے میں ٹیموں نے کئی چھاپے مارے ہیں، جس کے بعد ملک کے بیشتر علاقوں میں پٹرول اب دستیاب ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے سخت نوٹس لیتے ہوئے واضح کیا کہ پٹرول کی مصنوعی قلت کسی صورت قبول نہیں ہے۔ عوام کو ریلیف فراہمی کے ساتھ حقائق سے آگاہ کیا جائے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You