جہلم پریس ریلیز(کھلی کچہری)
آئی جی پنجاب پولیس انعام غنی کے احکامات کی روشنی میں ضلع جہلم میں کمیونٹی پالیسنگ کے فروغ کا سفر جاری حکومت پنجاب اور انعام غنی انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن کے
مطابق شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے امروز یونین کونسل چوٹالہ علاقہ تھانہ چوٹالہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا.اس موقع پر محمد اکرم DSP صدر سرکل,ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ ,تھانہ میں تعینات تفتیشی افسران سمیت لوگوں کی کثیر تعدارموجود تھی.ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا یونین کونسل میں کھلی کچہری لگانے کا مقصد صرف اور صرف یہ ہے کہ میں خود آپ کے پاس آؤں,آپ جرائم کی نشاندہی کریں اور میں ان جرائم کا سدباب کروں.قبضہ مافیا اور سود خوروں کے خلاف اسپیشل مہم جاری ہے.سود خوری ایک جنگ ہے جن کے خلاف موثر کاروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں.قبضہ مافیا کے متعلق اگر کسی کی شکایت خصوصاََ اوورسیز پاکستانیوں کی تو متعلقہ تھانہ یا میرے آفس آ جائیں میرے آفس کے دروازے کھلے ہیں آ کر درخواست دے سکتے ہیں.ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کہا کہ کھلی کچہری میں موصول ہونے والی درخواستوں پر ایک ہفتہ کے اندر اندر کاروائی عمل میں لائی جائے گی.منشیات اور منشیات فروش معاشرہ کے ناسور ہیں عوام الناس سے میری اپیل آپ کے خاتمے کے لیے ان کی نشاندہی کریں پولیس بروقت کاروائی عمل میں لائے گی آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا آپ ایک شہری ہونے کا ثبوت دیں.ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کھلی کچہری میں آئے ہوئے سائلین کے پیش کردہ انفرادی و اجتماعی مسائل کو نہ صرف سنا بلکہ موقع پر ہی انکے ازالے کے احکامات جاری کئے ۔کھلی کچہری میں پیش ہونے والے سائلین نے باری باری اپنے انفرادی مسائل بیان کئے.جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے موقع پر ہی انکے ازالے کے احکامات جاری کئے.
رپورٹ : راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب