پولیس آفیسر جہلم نے امروز ہائی وے ریسٹ ہاؤس علاقہ تھانہ جلالپور شریف میں کھلی کچہری کا انعقاد
جہلم : (کھلی کچہری)آئی جی پنجاب پولیس انعام غنی کے احکامات کی روشنی میں ضلع جہلم
میں کمیونٹی پالیسنگ کے فروغ کا سفر جاری حکومت پنجاب اور انعام غنی انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن کے مطابق شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے امروز ہائی وے ریسٹ ہاؤس علاقہ تھانہ جلالپور شریف میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا.اس موقع پر سلیم خٹک DSP پنڈدادنخان سرکل,ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان,ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف,ایس ایچ او تھانہ للہ,انچارج چوکیات اور پنڈدادنخان سرکل کے تھانہ جات اور چوکیات میں تعینات تفتیشی افسران سمیت لوگوں کی کثیر تعدار بھی موجود تھی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا علاقہ تھانہ جلالپور شریف میں کھلی کچہری لگانے کا مقصد صرف اور صرف یہ ہے کہ وہ لوگ جو ہیڈکوارٹرز سے دور ہیں اور میرے دفتر آسانی سےنہیں آسکتے میں خود ان کے پاس آؤں اور انکے مسائل کو حل کرسکوں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کھلی کچہری میں آئے ہوئے سائلین کے پیش کردہ انفرادی و اجتماعی مسائل کو نہ صرف سنا بلکہ موقع پر ہی انکے ازالے کے احکامات جاری کئے ۔کھلی کچہری میں پیش ہونے والے سائلین
(1) چوہدری نذیر احمد ولد چوہدری محمد حسین ساکن ضلع گجرات حال مقیم شیر پور جلالپور شریف
(2) خواجہ لطف حسین ولد خواجہ غلام جعفر ساکن پنڈدادنخان کے مکان پر قبضہ کی درخواست پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان کو فوری طور پر موقعہ کا ملاحظہ کرنے کے احکامات جاری کیے (3) سجاد حیدر ولد خضر حیات ساکن چک شادی پنڈدادنخان
(4) سید وقار حیدر شاہ ساکن پیرانوالہ
(5) محمد حیات ولد غلام محمد ساکن پنڈدادنخان
(6)عمر حیات ساکن چوٹالہ
(7)ڈاکٹر محمد آصف ولد نذر محمد ساکن پنڈی سید پوروغیرہ نے باری باری اپنے انفرادی مسائل بیان کئے.جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے موقع پر ہی انکے ازالے کے احکامات جاری کئے.کھلی کچہری کے موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے زیر تفتیش مقدمات کے مدعیان کو بھی سنا اور متعلقہ تفتیشی افسران کو مقدمات کو یکسو کرنے کے سخت احکامات جاری کیے.کھلی کچہری میں خاتون مدعی مقدمہ تھانہ للہ کو سنا اور ایس ایچ او تھانہ للہ سے موقع پر ہی دریافت عمل میں لائی گئی.ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سود خوروں اور قبضہ مافیا کے خلاف ہماری جنگ ہے.منشیات فروشوں کے بارے میں اگر کسی کے پاس کوئی بھی معلومات ہوں وہ مجھ سے شیئر کرے اس کے خلاف ہر صورت میں کاروائی ہو دی.کھلی کچہری کے اختتام پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے DSP پنڈدادنخان سرکل,ایس ایچ اوز تھانہ
جلالپورشریف,پنڈدادنخان, للہ,انچارج چوکیات اور پنڈدادنخان سرکل کے تھانہ جات اور چوکیات میں تعینات تفتیشی افسران سے کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے زیر تفتیش مقدمات کو جلد ازجلد میرٹ پر یکسو کرنے اور ان میں ملوث ملزمان کی گرفتاریوں پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنانے کے احکامات جاری کیے-ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے پنڈدادنخان سرکل کے تھانہ جات کے ایس ایچ اوز,انچارج چوکیات اور تفتیشی افسران کو ناجائز اسلحہ بردار,منشیات فروشوں,لینڈ مافیا,سود خوروں اور اشتہاری ملزمان کے خلاف کاروائی کرنے کے اسپیشل ٹاسک دیئے۔
رپورٹ:راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب