پوری قوم اپنی عظیم بہادر افواج پاکستان پر فخر ہے۔صفدر خان باغی

پوری قوم اپنی عظیم بہادر افواج پاکستان پر فخر ہے۔صفدر خان باغی
ایران کے سرحدی علاقوں میں دہشگردوں کیخلاف کارروائی پر پاک افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔چیئرمین آصف باغی شہید میموریل فاونڈیشن
پشاور(نمائندہ فاطمہ جعفر)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق آصف خان باغی شہید میموریل فاونڈیشن کے چیئرمین صفدر خان باغی نے کہا کہ ایران کے سرحدی علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کاروائی پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم کو پاک آرمی, پاک ائیر فورس، پاک نیول کی ملکی سلامتی کیلئے دفاعی عسکری صلاحیتوں پر بھرپور اعتماد اور مستحکم یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک افواج ہر وقت چاک و چوبند ہر اول دستے کی طرح مادر وطن کے چپے چپے دفاع و حفاظت کیلئے ہر پل ہر وقت ملک کو میلی آنکھ سے دیکھنے والے کو دھول چاٹنے کی کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ دشمن چاہے جتنا بھی شاتر ہو لیکن پاک وطن عزیز کے شیر دل بہادر پاک افواج دشمن کے برے عزائم کو نیست و نابود کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے. انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم پاک افواج کے ساتھ کھڑی تھی کھڑی ہے اور ان شاءاللہ کھڑی رہے گی۔آصف خان باغی شہید میموریل فاونڈیشن کے چیئرمین صفدر خان باغی نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ پوری پاکستانی قوم کو اپنی عظیم بہادر دلیر شیر دل پاک افواج پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی شیر دل بہادر مرد مجاہد پاک افواج کے ہر سپاہی کے ساتھ کھڑے تھے کھڑے ہیں اور ان شاءاللہ مرتے دم تک کھڑے رہینگے۔چیئرمین صفدر خان باغی نے مزید کہا جو شخص اپنے ارض وطن پاکستان کی عظیم مٹی پر اور پاک افواج کے ساتھ غیرت پر نہی کھڑا ہوا تو وہ نہ غیرتی مسلمان ہے اور نہ ہی غیرتی پاکستانی ہے۔جو مسلمان اپنے سچے مزھب اسلام اور اپنے وطن کی مٹی کے دفاع پر مامور محافظوں پر غیرت نہی کرتا وہ بھلا کیسے مسلمان پاکستانی کہلائے گا۔



