اہم خبریںپاکستان

پوری دنیا پاکستان میں ہونے والی لاقانونیت دیکھ رہی ہے: سلمان اکرم راجہ

سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے پوری دنیا پاکستان میں ہونے والی لاقانونیت دیکھ رہی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ اب ہم یہ سب مزید نہیں ہونے دیں گے، ہم اب احتجاج کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری دنیا کی نظر پاکستان پر ہے، پاکستان میں جو لاقانونیت چل رہی ہے یہ پوری دنیا دیکھ رہی ہے، تمام ممالک بھی اس سے آگاہ ہیں ۔

سلمان اکرم راجہ کا مزید کہنا تھا کہ انتظار پنجوتھا کو اٹھایا گیا، عوام سے گزارش ہے کہ اب اس ظلم کے خلاف آواز اٹھائیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You