پنڈدادن خان عوام دوست گروپ کی میٹنگ رمضان جانی کی زیر صدارت الطاف مری کی رہائش گاہ
پنڈدادن خان عوام دوست گروپ کی میٹنگ رمضان جانی کی زیر صدارت الطاف مری کی رہائش گاہ پر منعقد ھوئی
اجلاس میں عوام دوست گروپ کی تنظیم سازی سمیت دیگر معاملات پر لائحہ عمل تیار کیا گیا
پنڈدادنخان کے عوام دوست کا اہم اجلاس چوہدری محمد رمضان جانی کی زیر صدارت چوہدری الطاف مری کی رہائش گاہ پر منعقد ھوا اجلاس کی کاروائی تلاوت قرآن مجید سے شروع ھوئی نعت شریف پڑھنے کا شرف ملک سعادت محمود اعوان نے حاصل کیا اجلاس میں عوام دوست گروپ کی تنظیم سازی کے معاملات پر سیر حاصل گفتگو ھوئی اور آئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ اجلاس میں عوام دوست گروپ کی تنظیم سازی مکمل کی جائے گی اور کس سیاسی جماعت کی حمایت کرنی ھے وہ فیصلہ عبدالواجد چوہان کی موجودگی میں ھو گا ہر فیصلہ عوام اور علاقے کی ترقی کو مد نظر رکھ کر کریں گے اجلاس میں دیگر امور سمیت محرم الحرام میں امن و امان کو قائم رکھنے میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون پر بھی اتفاق ھوا اجلاس میں چوہدری محمد رمضان جانی چوہدری اشفاق گوندل چوہدری الطاف مری ملک سعادت محمود اعوان چوہدری منشا طور افتخار بٹ خواجہ ارشد محمود ملک نثار احمد جھگیاں چوہدری احسان گادی اور دیگر نے شرکت کی اجلاس کے اختتام پر ملکی استحکام کےلئے خصوصی دعا کی گئی بعد میں چوہدری الطاف مری کی جانب سے پرتکلف ظہرانے کابھی اہتمام کیا گیا
رپورٹ عمران حیدرببلی



