پنڈدادن خان آوارہ کتوں کو تلف کرنے کی مہم شروع سماجی حلقوں کا اظہار تشکر

پنڈدادن خان آوارہ کتوں کو تلف کرنے کی مہم شروع سماجی حلقوں کا اظہار تشکر
پنڈدادن خان میونسپل کمیٹی پنڈدادن خان نے ڈی سی جہلم کی یدایات پر مہم کا آغاز کر دیا تحصیل بھر میں آوارہ کتوں کو تلف کیا جاے گا سی او میونپسل کمیٹی حیدر علی چھٹہ
پنڈدادن خان نیر اعوان میونسپل کمیٹی پنڈدادن خان کی طرف سے ڈی سی جہلم راو پرویز اختر کی یدایات پر عملدرآمد کرتے ھوے آوارہ کتوں کو تلف کرنا شروع کر دیا ھے اس سلسلہ میں میونپسل کمیٹی کی طرف باقاعدہ مہم۔کا آغاز کیا گیا سی او میونپسل کمیٹی حیدر علی چھٹہ کا کہنا تھا کہ ڈی سی جہلم راو پرویز اختر کی خصوصی یدایات پر عملدرآمد شروع کر دیا ھے اور مہم۔کو مرحلہ وار شروع کیا گیا ھے انہوں نے کہا کہ آوارہ کتوں کو تلف کرنے کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گی ہیں اور تحصیل بھر میں آوارہ کتوں کو زیر دے کر تلف کیا جاے گا سی او میونپسل کمیٹی حیدر علی چھٹہ نے کہا کہ لوگ اپنے پالتو کتوں کو گھروں تک محدود رکھیں تاکہ ٹیموں کو آوارہ کتوں کی نشاندہی میں آسانی رہے کتوں کو تلف کرنے کی مہم۔شروع کرنے پر سماجی حلقوں نے ڈی سی جہلم راو پرویز اختر کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا آوارہ کتوں کی وجہ سے کئی ناخوشگوار واقعات پیش ا چکے ہیں جس سے لوگوں میں خوف وہراس پیھل رھا تھا چند دن قبل نواحی گاوں ڈھڈی پھپھرہ میں باولے کتوں نے 25سےذاہد افراد کو کاٹ کر زخمی کر دیا تھا
نیر اعوان پنڈدادن خان