اہم خبریںسوہاوہ

پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس مسہ کسوال ضلع جہلم نے سال2020 کی سالانہ کارکردگی رپورٹ

پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس مسہ کسوال ضلع جہلم نے سال2020 کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی

نئے سال میں بھی اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بناتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کے تسلسل کو برقرار رکھیں گے، پوسٹ انچارج محمد ادریس کا عزم

اعداد و شمار اور کارگزاری کے لحاظ سے بہترین کارکردگی پر اعلیٰ افسران کی جانب سے شاباشی دی گئی

سوہاوہ: پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس مسہ کسوال نے سال2020 کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی،

اعداد و شمار اور کارگزاری کے لحاظ سے بہترین کارکردگی پر اعلیٰ افسران کی جانب سے شاباشی دی گئی، نئے سال میں بھی کارکردگی کو بہتر کرتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کے تسلسل کو برقرار رکھیں گے، پوسٹ انچارج سب انسپکٹر محمد ادریس کا عزم۔ تفصيلات کیمطابق پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس مسہ کسوال ضلع جہلم نے سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق سال2020 میں پنجاب ہائی وے پٹرولنگ چیک پوسٹ مسہ کسوال ضلع جہلم کے اہلکاران کی جانب سے 328 افراد کی مختلف نوعيت کی دورانِ سفر مدد کی گئی۔ 20 افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ مختلف نوعيت کی 46 عدد ایف آئی آرز مختلف جرائم میں ملوث افراد کے خلاف تھانہ سوہاوہ میں درج کروائی گئیں۔ جراٸم پیشہ عناصر کے خلاف دبنگ کارروائی کرتے ہوۓ مجموعی طور پرسال 2020ٕء میں 90لیٹر شراب،7عدد 30بور پسٹل بمعہ 31روند،1عدد ایم ناٸن پسٹل بمعہ 5روند، 1680گرام ہیروئین، 300گرام چرس اور 2عدد 44بور کلاشکوف بمعہ 15روند برآمد کئے گئے اور دو عدد گمشدہ بچے والدین سے ملوائے گئے۔ پوسٹ انچارج سب انسپکٹر محمدادریس نے عزم ظاہر کیا کہ انشاءاللّٰہ نٸے سال میں بھی ہم اپنی کارکردگی کومزید بہتربنائیں گے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیوں کا تسلسل برقرار رکھیں گے۔ انہوں نے عوام الناس کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں 1124ہیلپ لائن پر کال کریں۔ پنجاب ہائی وے پٹرولنگ چیک پوسٹ مسہ کسوال کی سال 2020 ء میں اعدادوشمار اور کارگزاری کے لحاظ سے شاندار کارکردگی پر اعلیٰ افسران کی جانب سے شاباشی دی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مشرف کیانی 03485122406

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You