اہم خبریںخیبرپختون خواہ

پشاور ہائیکورٹ: سینیٹر شبلی فراز کی راہداری ضمانت منظور

پشاور ہائیکورٹ: سینیٹر شبلی فراز کی راہداری ضمانت منظور۔

شبلی فراز متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونا چاہتے ہیں لیکن گرفتاری کا خدشہ ہے ضمانت منظور کی جائے۔وکیل درخواست گزار نعیم پنجوتھہ

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پشاور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز کی راہداری ضمانت منظور کرتے ہوئے 20 دن میں متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس محمد ابراہیم خان نے شبلی فراز کی راہداری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔وکیل درخواست گزار نعیم پنجوتھہ نے عدالت کو بتایا ہے کہ شبلی فراز کے خلاف 20 سے زائد مختلف نوعیت کے مقدمات درج ہیں، شبلی فراز متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونا چاہتے ہیں لیکن گرفتاری کا خدشہ ہے ضمانت منظور کی جائے۔وکیل درخواست گزار نے کہا ہے کہ شبلی فراز کے خلاف اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں 20 مقدمات درج ہیں۔عدالت نے شبلی فراز کی راہداری ضمانت ایک لاکھ دو نفری پر ضمانت دے دی اور انہیں 20 دن میں متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You