اہم خبریںپاکستان

پاک فوج کنٹرول لائن پر رہنے والوں کی سیکیورٹی یقینی بنائے گی، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج کنٹرول لائن (ایل او سی) پر رہنے والوں کی سیکیورٹی یقینی بنائے گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے یہ بات کور ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کے دورے کے موقع پر کہی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کو وہاں لائن آف کنٹرول کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی جبکہ فارمیشنز کی تیاریوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو راولپنڈی چھاؤنی کے ترقیاتی کاموں سے آگاہ کیا گیا۔ انہوں نے ترقیاتی کاموں پر پیشرفت اور سول انتظامیہ کی کارکردگی کو بھی سراہا۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھارتی افواج کا نشانہ بننے والے کشمیری عوام کے جذبے کو سراہا اور کہا کہ پاک فوج کنٹرول لائن پر رہنے والوں کی سیکیورٹی یقینی بنائے گی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You