اہم خبریںپاکستان

پاک بحریہ کا ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرول کے دوران دوطرفہ بحری مشقوں کا انعقاد

کراچی: پاک بحریہ کی جانب سے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرول کے دوران دوطرفہ بحری مشقوں کا انعقاد کیاگیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بحری مشقوں میں پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس عالمگیر کے علاوہ امریکا،جاپان، روس اور عمان کے بحری جہازوں نے شرکت کی۔۔دو طرفہ مشقوں کے دوران مختلف بحری آپریشنز کا انعقاد کیاگیا۔

ترجمان کے مطابق پاک بحریہ خطے میں بحری قذاقی کےتدارک اورسمندری راستوں کو محفوظ بنانے کی بین الاقوامی کوششوں میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ دیگر ممالک کیساتھ یہ بحری مشقیں سمندری تحفظ اورعلاقائی امن و استحکام کیلئے پاک بحریہ کے عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔۔بحری مشقوں کا مقصد مختلف ممالک کی بحری افواج کے ساتھ تعلقات اور آپریشنز کو مزید فروغ دینا ہے۔۔

MKB Creation

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

MKB Creation
Back to top button

I am Watching You