اہم خبریںپاکستان

پاکستان کی آبادی 2050 تک دوگنا ہونے کا خدشہ

پاکستان میں آبادی کے بڑھنے کی شرح دنیا سمیت خطے میں سب سے زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے۔

ساتویں مردم شماری پر ادارہ شماریات کی جانب سے رپورٹ جاری کر دی گئی۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق موجودہ شرح ریٹ کے حساب سے 2050 تک پاکستان کی آبادی دوگنا ہونے کا خدشہ ہے، 2017 کے بعد سب سے زیادہ آبادی میں اضافہ 2023 میں ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں 21 لاکھ 26 ہزار 79 افغانی، بنگالی، چائنیز اور دیگر ممالک کے لوگ رہائش پذیر ہیں، پاکستان میں 87 لاکھ ہندو، عیسائی، قادیانی و دیگر مذہب کے لوگ آباد ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 5 سے 16 سال تک کے 2 کروڑ 53 لاکھ 70 ہزار بچے سکولوں سے باہر ہیں، پاکستان میں کل آبادی کا 3.10 فیصد معذور ہیں جن میں 3.30 فیصد مرد جبکہ 2.88 فیصد خواتین معذور ہیں، پاکستان میں 61 فیصد لٹریسی ریٹ ریکارڈ ہوا جن میں 68 فیصد مرد اور 53 فیصد خواتین پڑھی لکھی ہیں۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پنجاب میں 96 لاکھ، سندھ میں 78 لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں، خیبرپختونخوا میں 49 لاکھ جبکہ بلوچستان میں 50 لاکھ سے زائد بچے سکول جانے سے قاصر ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You