اہم خبریںپاکستان

پاکستان کو کامیاب ریاست بنتے دیکھ رہا ہوں: فضل الرحمان

سربراہ جمعیت علما اسلام مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایک کامیاب ریاست بنتے دیکھ رہا ہوں۔

ڈی آئی خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ عوام آئینی ترمیم کا 70 سال سے انتظار کررہی تھی، عزم برقرار ہوتو منزل آسان ہوتی ہے، پاکستان معاشی طور پر بہت کمزور ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب سیاسی جماعتوں نے متحد ہو کر شنگھائی کانفرنس کو کامیاب کیا، حزب اختلاف اور حزب اقتدار کی جماعتوں نے غیر ملکی سفیروں کو امن کا پیغام دیا۔

سربراہ جمعیت علما اسلام کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں امن وامان کی صورتحال اچھی نہیں ہے، پاکستان کو ایک کامیاب ریاست بنتے دیکھ رہا ہوں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You