اہم خبریںپاکستان

پاکستان پوسٹ کی جانب سے گھر کی دہلیز پر پنشن پہنچانے کے عمل کا آغاز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر پاکستان پوسٹ 13 لاکھ بوڑھے پنشنرز کو گھروں کی دہلیز پر پنشن پہنچائے گا۔

فیلڈ سٹاف کا حوصلہ بڑھانے کیلئے 20 اور 21 گریڈ کے افسران بھی میدان میں نکل آئے۔ عمومی طور پر پنشن کی تقسیم کا عمل ہر ماہ 2 تاریخ سے شروع کیا جاتا ہے۔ تاہم پاکستان پوسٹ کی بدولت 2 کی بجائے 24 تاریخ سے پنشنز کی تقسیم کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر مراد سعید کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اپنے بزرگ پنشنرز کی صحت اور سلامتی کا پورا احساس ہے۔ پاکستان پوسٹ نے اپنے بزرگ شہریوں کی سلامتی کی خاطر پنشنز کی دہلیز پر تقسیم کا ذمہ اٹھایا۔

مراد سعید کا کہنا تھا کہ عام حالات میں پنشنز کی وصولی کیلئے ضعیف پنشنرز پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرتے ہیں۔ پبلک ٹرانسپورٹ کیساتھ ان بزرگ پنشنرز کو طویل قطاروں میں کھڑا ہونے کی زحمت بھی گوارا کرنا ہوتی ہے۔ پاکستان پوسٹ نے مشکل حالات میں اپنے بزرگوں کو کسی خطرے سے دوچار کئے بغیر انکی امانتیں انکے پاس پہنچانے کا بیڑہ اٹھایا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You