اہم خبریںپاکستان

پارٹیشن کے بجائے ہمیں فخر سے آزادی کا لفظ استعمال کرنا چاہیے۔چیف جسٹس

پارٹیشن کے بجائے ہمیں فخر سے آزادی کا لفظ استعمال کرنا چاہیے۔چیف جسٹس

پارٹیشن کے الفاظ ہندوستان والے کہہ سکتے ہیں کیونکہ وہ کبھی حکمران نہیں رہے۔ چیف جسٹس فائز عیسی کی ریمارکس

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران وکیل درخواست گزار کے ‘پارٹیشن ‘کے الفاظ پر ریمارکس دیےکہ  پارٹیشن کے بجائے ‘ آزادی کے بعد’ کے الفاظ استعمال کریں۔سپریم کورٹ میں چترال میں اراضی تنازع کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان قاضی فائزعیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نےکی۔وکیل درخواست گزار سے چیف جسٹس پاکستان کا کہنا تھا کہ مفروضوں پرکیس نہیں چلاسکتے،کوئی ثبوت ہیں تو دکھادیں۔دوران سماعت وکیل درخواست گزار کے ‘پارٹیشن’ کے الفاظ پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیےکہ ‘پارٹیشن’ کے بجائے ‘آزادی کے بعد’ کے الفاظ استعمال کریں، پارٹیشن کے الفاظ ہندوستان والےکہہ سکتے ہیں کیونکہ وہ کبھی حکمران نہیں  رہے، ہمیں فخر سے آزادی حاصل کرنےکے الفاظ کو استعمال کرنا چاہیے۔عدالت نے درخواست مسترد کردی، اس سے قبل درخواست گزار سول کورٹ اور  ہائی کورٹ میں بھی جائیداد کی ملکیت ثابت کرنے میں ناکام رہا تھا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You