اہم خبریںپاکستان

ٹرینیں چلیں گی یا نہیں، منگل تک فیصلہ کر لیں گے: شیخ رشید

اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ وہ وزیراعظم عمران خان کے ماتحت ہیں، صوبوں کے نہیں۔ بسوں، جہازوں کو اجازت دے دی گئی ہے، ریلوے نے کسی کا کیا بگاڑا ہے۔

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہ کراچی کا ٹریک کھلا تو ریلوے چلے گی، ریلوے صرف پنجاب کی نہیں پورے پاکستان کی ہے۔ منگل (19 مئی) تک ٹرین چلانے سے متعلق فیصلہ کر لیا جائے گا۔ اگر ٹرینیں نہ چلیں تو ٹکٹ خریدنے والوں کے پیسے واپس کر دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹرینیں چلائی گئیں تو ایس او پیز پر مکمل طور پر عمل کیا جائے گا، محکمے نے اس حوالے سے تیاریاں مکمل کر رکھی ہیں۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وہ ٹرینیں چلانے کیلئے صرف وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے منتظر ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You