ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کورنگی کے تحت فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہونے والے ظلم وبربریت

کراچی : (رپورٹ:عاصم آرائیں جہلمی)
ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کورنگی کے تحت فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہونے والے ظلم وبربریت کے خلاف اظہارِ یکجہتی کے سلسلے میں ٹاﺅن چیئر مین کورنگی محمد نعیم شیخ کی قیادت میں ریلی ٹاﺅن آفس تا چینوٹ ہسپتال تک نکالی گئی اس موقع پر ان کے ہمراہ نا ئب صدر پیپلز پار ٹی کورنگی شیراز وحید ، انفارمیشن سیکر یٹری پیپلز پارٹی کورنگی احمد ر ضا ، ، اپوزیشن لیڈر محمد ہارون، کو آرڈینٹر کورنگی ٹاﺅن سر معیز الدین، یو سی چیئرمینز وائس چئیرمینز، اراکین کونسل ،کورنگی ٹاؤن کے افسران و ملازمین اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر چیئرمین کورنگی ٹاون محمد نعیم شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی بھائیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور صہونی قوتوں کے ظلم و ستم کے خلاف احتجاج کے طور پر ایک عظیم الشان ریلی نکالی گئی ہے ریلی کا مقصد فلسطینی عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار اور ان پر ہونے والی ناانصافیوں کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا ہے اسرائیلی ظلم و بربریت کو نہ روکا گیا تو اس کے توسیع پسندانہ عزائم کو ناکام نہیںبنا سکیں گے انہوں نے کہا کہ ایک پکے اور سچے مسلمان اور پاکستانی کی حیثیت سے فلسطین کیساتھ ہیں اورفلسطینی جھکے ہیں نہ ہی بکے ہیں بلکہ اسرائیل کیخلاف ڈٹے کھڑے ہیں جنگ مسئلے کا حل نہیں ہے امن کے لئے اقوام بھی حق میں ہے فلسطینیوں کی مزاحمت نے دنیا کو یہ باور کرایا ہے کہ ظالم کے سامنے خاموش رہنا ظلم کا ساتھ دینے کے مترادف ہے۔بطور مسلمان ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم فلسطینی عوام کی حمایت میں اپنی آواز بلند کریں ہمیں اپنی حکومتوں کو مجبور کرنا چاہیے کہ وہ فلسطین کے مسئلے کو عالمی فورمز پر اٹھائیں اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف موثر حکمت عملی اپنائیں چیئرمین محمد نعیم شیخ نے موجودہ حالات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ فلسطین کے موجودہ حالات دنیا کی بے حسی کو عیاں کر رہے ہیں۔ مشرق وسطیٰ میں فلسطینیوں کو ان کی زمینوں سے بے دخل کرنے کی صیہونی کوششیں بڑھتی جا رہی ہیں، جس میں عالمی برادری کی خاموشی افسوسناک ہے ریلی کے اختتام پرانھوں نے فلسطینی عوام کی کامیابی اور آزادی کے لیے دعائیں کی گئیں اس ریلی کا مقصد دنیا کو یہ پیغام دینا تھا کہ پاکستانی قوم ہمیشہ مظلوموں کے ساتھ کھڑی ہے، اور فلسطینی عوام کے حقوق کی ہر سطح پر حمایت جاری رکھے گی۔



