سندھ

ٹاون میونسپل کارپوریشن منگھو پیر کے چیرمین حاجی نواز علی بروہی نےفلسطین میں جاری اسرائیلی

ٹاون میونسپل کارپوریشن منگھو پیر کے چیرمین حاجی نواز علی بروہی نےفلسطین میں جاری اسرائیلی بربریت کے خلاف نکالی گئی ریلی کی قیادت کرتے ہوئے کہا

کراچی : (رپورٹ:عاصم آرائیں جہلمی)
فلسطین میں جاری اسرائیلی بربریت کے خلاف ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔ معصوم فلسطینی عوام پر ظلم و ستم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو کسی بھی طور پر نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ بچوں، خواتین اور بوڑھوں پر بلاجواز حملے اور ان کی جانوں کا ضیاع بین الاقوامی قوانین اور انسانی اقدار کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ ہم عالمی برادری اور انسانی حقوق کے اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر اس ظلم کو رکوانے کے لئے اپنا مؤثر کردار ادا کریں۔ فلسطینی عوام کو انصاف دلانا اور ان کے بنیادی حقوق کا تحفظ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے۔ یہ وقت ہے کہ دنیا اسرائیل کے ظلم کو روکے اور فلسطین میں امن و انصاف کی بحالی کے لئے متحد ہو۔
ہم مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور ان کی جدو جہدِ آزادی کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرجانی میں موجود سرکاری اسکول کے بچوں کے ساتھ نکالی گئی ریلی کے موقع پر کیا،اس موقع پر ان کے ہمراہ وائس چیئرمین رانا عارف
ڈسٹرکٹ ویسٹ کے صدر عابد ستی نائب صدر صدیق اکبر
انفارمیشن سیکرٹری علی اکبر کاچھیلو، ٹاؤن کے افسران عملہ
اور اسکول کے طلبہ طالبات و دیگر عوام بھی شامل تھے

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You