اہم خبریںپاکستان

وفاقی وزیر داخلہ کی مالم جبہ دھماکے کی شدید مذمت، شہید کانسٹیبل کو خراج عقیدت پیش

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سوات کے تھانہ مالم جبہ کی حدود میں پولیس وین کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کی۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس کانسٹیبل برہان خان کو خراج عقیدت پیش کیا، شہید اہلکار برہان خان کے خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔

محسن نقوی نے کہا کہ شہید پولیس اہلکار برہان خان نے فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا بلند رتبہ پایا، خیبر پختونخوا پولیس نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں عظیم قربانیاں دی ہیں، خیبر پختونخوا پولیس کے بہادر سپوت شہید برہان خان کو سلام پیش کرتے ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You