اہم خبریںپاکستان

وزیر مملکت برائے نارکوٹکس شہریار آفریدی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد وزیر مملکت برائے نارکوٹکس شہریار آفریدی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

کابینہ سیکرٹریٹ نے شہریار آفریدی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی وزیراعظم نے شہریار آفریدی سے یہ قلمدان واپس لے لیا تھا۔

تاہم کچھ دنوں بعد ہی انھیں اس عہدے پر بحال کر دیا گیا تھا۔ وزیراعظم نے رواں سال اپریل میں آٹا اور چینی بحران کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد ایکشن لیتے ہوئے مختلف وزرا کی وزارتیں تبدیل کی تھیں۔

اس دوران شہریار آفریدی کی جگہ وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور سینیٹر اعظم سواتی کو نارکوٹکس کنٹرول کا قلمدان دیا گیا تھا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You